counter easy hit

استعفے تیار، مسلم لیگ ق آئندہ چند گھنٹوں میں کیا بڑا دھماکہ کرنے جا رہی ہے

لاہور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت اوراتحادی جماعت مسلم لیگ ق میں اختلافات اب کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ، اور اب تو نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ مسلم لیگ ق نے اپنے استعفے تک پیش کر دیئے ہیں ، مسلم لیگ ق کے ن لیگ کے حوالے سے اختلافات بڑھ گئے ہیں ، مسلم لیگ ق اورتحریک انصاف ایک بار پھر ناراض ہو چکے ہیں ، نجی ٹی ؤی کے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ایک اور بڑے جھٹکے کےلئے تیار ہوجائے، کیونکہ اہم ترین سیاسی جماعت مسلم لیگ (ق) نے بھی مبینہ طور پر وزارتوں میں مداخلت کے حکومتی رویے پر استعفے دینے کا عندیہ دے ڈالا ہے،، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ قائداعظم ( پی ایم ایل ق) کی قیادت اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے جس میں تحفظات پر بات ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق (ق) لیگ کی قیادت اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان اہم ملاقات میں وزراتوں اور اختیارات سے متعلق اپنا موقف سامنے رکھا جائے گا۔ ذرائع کی معلومات کے مطابق تحفظات دور نہ ہونے پر ق لیگ وزارتوں سے الگ ہونے کیلئے تیار ہے، تاہم وزارتیں چھوڑنے کے باوجود (ق) لیگ حکومتی بینچوں پر بیٹھے گی۔ واضح رہے اپنی وزارت میں مداخلت پر (ق) لیگ کے وزیر عمار یاسر پہلے ہی استعفیٰ قیادت کو بھجوا چکے ہیں، ادھر ق لیگ کے سینیٹرکامل علی آغا پہلے ہی کہہ چکے ہیں ، کہ اگر اختلافات ختم نہ کیے گئے تو بڑا فیصلہ بھی کر سکتے ہیں ، اور اب یہ خبر آگئی ہے،