counter easy hit

عام انتخابات 2018 کیلیے پاک فوج کی تربیت کا شیڈول تیار

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آرمی ٹرینرز کی تربیت کا شیڈول تیار کرلیا ہے جس کے مطابق الیکشن کمیشن حکام پاک فوج کے 1400 افسران کو تربیت دیں گے۔  الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات 2018 کو شفاف بنانے کے لئے آرمی ٹرینرز کی تربیت کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے جس کےمطابق  الیکشن کمیشن کے 28 لیڈ ٹرینرز  پاک فوج کے 1400 ٹرینرز کو تربیت Ready to prepare a military training plan for the general elections 2018دیں گے۔ ذرائع کے مطابق تربیت کا دروانیہ 26 جون سے یکم جولائی تک ہوگا اور اس دوران پاک فوج کے ٹرینرز کو 14 مختلف مقامات پر انتخابی امور پر تربیت دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے پاک فوج کے ٹرینرز کی تربیت کے لئے جن مقامات کو منتخب کیا ہے ان میں کراچی، لاہور، ملتان، بہاولپور،  راولپنڈی، سرگودھا، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،  منگلا،  پنوں عاقل، کوئٹہ، خضدار، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پریذائیڈنگ افسران کو دی جانے والی تربیت پاک فوج کے 1400 ٹرینرز کو دی جائے گی اور پھر پاک فوج کے تربیت یافتہ ٹرینرز دیگر 2 لاکھ سے زائد فوجی جوانوں کو ٹریننگ دیں گے۔