counter easy hit

پیپلز پارٹی پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت ہے :چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش

Razaq spent

Razaq spent

پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور جمہوریت کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کی لازوال قربانیاں ہیں۔ پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں غر یب عوام کے لئے بے شمار اقدامات اٹھائے۔ روٹی ، کپڑا اور مکان کے نعرے کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کیں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے جمہوریت اور عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنی جانیں قربان کر دیں۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش سینئر رہنما پیپلز پارٹی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ قوم آج بھی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو یاد کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی عنقریب اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلے گی۔