counter easy hit

دی سٹی سکول راولپنڈی سالانہ کھیلوں کے مقابلوں سینکڑوں کھلاڑیوں کی شرکت۔

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) دی سٹی سکول راول کیمپس اور کینٹ جونیئربرانچ راولپنڈی کے زیراہتمام پاسبان سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کا اھتمام کیا گیا سکول کے پرنسپل معظم منور شیخ نے کھلاڑیوں سے حلف لیا۔اس موقع پرانٹرنیشنل کرکٹر محمد نواز اور عمر امین نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی راول کیمپس کی ھیڈ مسٹریس بشری’ نادر اور جونئیر سیکشن کی ھیڈ مسٹریس انجم طارق نے بتایا کہ ٹریک اینڈ فیلڈ اتھلیٹکس مقابلوں میں سات سو کے قریب کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔مقابلوں کے آغاز میں کھلاڑیوں اور آفیشل نے واک پاسٹ میں حصہ لیاجس کے بعد قومی ترانہ اور سٹی سکول کا خصوصی نغمہ سب نے مل گایا ٹارچ لائٹنگ کے بعد کھلاڑیوں نے حلف اٹھایا جس کے بعد مقابلوں افتتاح کا اعلان کیا گیااور آسمان رنگ برنگے غباروں سے اٹ گیابعد ازاں طالبات نے ھلہ ھوپ کا مظاہرہ کیاچوئیر سانگ کے ساتھ جمناسٹک کا شاندار مظاہرہ کیا گیاطلباء و طالبات نے کراٹے کا مظاہرہ کرکے زبردست داد حاصل کی۔جس کے بعد ٹریک اینڈ فیلڈ کے مختلف ایونٹس میں حصہ لیا۔جس میں سو ۔دو سو۔چار سو اور آٹھ سو میٹرفلیٹ ریس۔دو سو میٹر ریلے ریس۔شاٹ پٹ۔ھائی جمپ اور لانگ جمپ ایونٹس میں حصہ لیا۔

 

Publiée par AsgharAli Mubarak sur Vendredi 5 avril 2019

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website