counter easy hit

راولپنڈی: لال حویلی کے سامنے کنٹینرز ہٹا کر روڈ کو کلیئر کر دیا گیا

RAWALPINDI: Remove containers of Red Mansion Road has been cleared

RAWALPINDI: Remove containers of Red Mansion Road has been cleared

راولپنڈی میں لال حویلی کے سامنے سے کنٹینرز ہٹا دیئے گئے۔ انتظامیہ نے روڈ کو کلیئر کرا دیا۔

راولپنڈی: راولپنڈی انتظامیہ نے لال حویلی کے سامنے سے تمام کنٹینرز کو ہٹا کر روڈ کو کلیئر کر دیا۔ واضح رہے گزشتہ روز عوامی مسلم لیگ نے ریلی نکالنا تھی جس کی وجہ سے حکومت نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دفعہ 144 کو نافذ کر دیا تھا اور لال حویلی کی جانب جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا تھا۔ راولپنڈی کا مری روڈ دن بھر میدان جنگ بنا رہا۔ کارکنوں کی دھڑا دھڑ پکڑ دھکڑ جاری رہی۔ پولیس اور مظاہرین میں آنکھ مچولی ہوتی رہی۔ لال حویلی کے قریب جلاؤ گھیراؤ بھی ہوتا رہا۔ مظاہرین نے کنٹینر اور ریڑھی کو آگ لگا دی تھی جبکہ پنڈی رینج میں سیکڑوں افراد پکڑے گئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website