counter easy hit

راولپنڈی کینٹ بورڈ فوڈ برانچ کا غیرمعیاری کوکنگ آئل کے خلاف آپریشن

راولپنڈی: (اصغر علی مبارک)  راولپنڈی کینٹ بورڈ کے فوڈ برانچ کے عملے نےغیر معیاری کوکنگ آئیل کے خلاف آپریشن میں کینٹ کے علاقے صدر میں موجود گڈ لک سویٹس کا 16 لیٹر اور کارنر سموسہ سینٹر کا 10 لیٹر آئیل تلف کیا گیا اور مختلف علاقوں میں فوڈ پوائنٹس کے خلاف غیر معیاری صفائی بغیر میڈیکل کے آپریشن میں مجموعی طور پر دو لاکھ پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا
Rawalpindi cantt board food branch operation against non-standard cooking oils in cantt area Sadar Good look sweets and corner smosa centreتفصیلات کے مطابق کینٹ کے علاقے صدر میں غیر معیاری کوکنگ آئیل میں پکوڑے اور سموسے بنائے جانے پر گڈ لک سویٹس اینڈ بیکرز کا 16 لیٹر اور کارنر سموسہ کا 10لیٹر غیر معیاری کوکنگ آئیل ضائع کیا گیا اور غیر معیاری صفائی پر شوکاز جاری کیے گئے اور غیر معیاری صفائی و بغیر لائسنس و میڈیکل کے کاروبار کرنے والوں کو شعبہ فوڈ نے مجموعی طور پر 25000 جرمانہ کیا۔ کینٹ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں لیبارٹری تجزیے کے بعد فیل ہونے پر پیش کیے جانے والے کیسسز میں پنجاب کیش اینڈ کیری کو 80،000، اعظم بریانی صدر کو 25،000، احسن کیفے کو 25،000اور کینٹ کے مخلتف علاقوں سے لیے گئے نمونہ جات فیل ہونے پر مجموعی طور پر 50،000 ،روپے جرمانہ کیا گیا۔