counter easy hit

رنبیر اور دپیکا کی رومانٹک فلم تماشہ کا پہلا ٹریلر جاری

Tamasha

Tamasha

ممبئی : بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور دپیکا پڈکون کے مداح ایک بار پھر ہوجائیں تیار کیونکہ رومانٹک ڈرامہ فلم تماشہ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

امتیاز علی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک نوجوان جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو ایک جزیرے پر ہونے والی ملاقات کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔

رنبیر کپور اور دپیکا پڈکون کے علاوہ پاکستانی اداکار جاوید شیخ ،نکھیل بھگت اور پونم سنگھ سمیت دیگراداکاراپنے فن کے جوہر دکھائیں گے۔ ساجد نڈیاڈوالا کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 27نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔