counter easy hit

رانا ثنا اللہ اپنی مونچھوں کا خیال رکھیں، بیان بازی سے ماحول خراب ہو گا : عابد شیر علی

Abid Sher Ali and Rana Sanaullah

Abid Sher Ali and Rana Sanaullah

اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات ختم ہو گئے لیکن عابد شیر علی اور رانا ثناء اللہ کا غصہ ٹھنڈا ہونے میں نہیں آ رہا۔ عابد شیر علی نے ایک بار رانا ثنا ء اللہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا رانا ثناء اللہ اپنی مونچھوں کا خیال رکھیں ورنہ حالات خراب ہوں گے۔

فلمی دنیا ہو یا سیاسی ، دبنگ مونچھوں کی گونج اکثر سنائی دیتی ہے ، تبھی تو پنجابی میں کہتے ہیں موچھ نہیں تے کچھ نہیں۔ کئی فلمی ستارے اپنی مونچھوں کی وجہ سے مشہور ہوئے تو رانا ثناء اللہ کی مونچھوں کی شہرت بھی کم نہیں۔

تبھی تو عابد شیر علی نے بھی انہیں مونچھیں سنبھالنے کامشورہ دے ڈالا۔ الیکشن کمیشن میں پیشی کے موقع پر عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف قتل کا من گھڑت مقدمہ سیاسی مشاورت سے درج ہوا۔

انتظامیہ اور پولیس نے موقف اپنایا کہ عابد شیر علی اور چوہدری شیر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے عابد شیر علی سے دس نومبر تک جواب طلب کر لیا۔