counter easy hit

کچھ شیطان پاناما لیکس کے واویلے کو آگے بڑھا رہے ہیں :رانا ثناء اللہ

 Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

پاکستان میں جمہوریت کا راج ہے ، لانگ مارچ ، دھرنے یا پاجامہ لیکس کی بنیاد پر کچھ نہیں ہوسکتا :صوبائی وزیر قانون
لاہور (یس اُردو) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے پانامہ لیکس کو شیطانی لیکس قرار دیدیا ۔ کہتے ہیں کچھ شیطان پانامہ لیکس کے واویلے کو آگے بڑھا رہے ہیں ، رانا ثناء اللہ نے لیکس کی بنیاد پر عمران خان کو دلچسپ پیشکش بھی کردی ۔ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بعض لوگ پانامہ لیکس کی خبر کو آسمانی صحیفہ ثابت کرنے پر تلے ہیں اور اس شیطانی لیکس سے متاثر ہو کر ملک میں گھٹیا مہم جوئی شروع کر دی گئی ہے ۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت میں ہے ، اس کے فیصلے ووٹ کی طاقت سے ہی ہوسکتے ہیں ، لانگ مارچ ، دھرنے یا پاجامہ لیکس کی بنیاد پر کچھ نہیں ہوسکتا ۔ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو دلچسپ پیشکش بھی کر دی ۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی فرینڈلی اپوزیشن کے طعنوں سے بچنے کے لئے جو بھی کہتے ہیں انہیں کہنے دیں ، شیطانی قوتوں کو 2018 کے انتخابات میں سزا ملے گی