counter easy hit

مری مال روڈ پر رمضان سستا بازار سیاحوں کیلئے دلچسپی کا باعث

مری مال روڈ پر رمضان سستا بازار سیاحوں کیلئے دلچسپی کا باعث
مری: (اصغر علی مبارک) مری کے پر رونق مال روڈ پر عوام کیلئےسستے رمضان بازار میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بن چکا ہے رمضان المبارک کے دوران سستا بازار میں کم نرخوں پر اشیائے ضروریہ فراہم کی جارہی ہیں، مہنگائی کے دور میں سستا بازار کسی نعمت سے کم نہیں گوکہ رمضان بازار میں بہتری کی گنجائش موجود ہے تاہم پاکستان کے دیگر علاقوں سے آئے ہوئے سیاحوں کے لئے ایک ایونٹ میں تبدیل ہوچکا ہے رمضان المبارک میں حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر مری انتظامیہ نے سستا رمضان بازار مال روڈ مری پر لگایا ہے۔ جس کودلہن کی طرح سجایا گیا ہے جس سے مال روڈ کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے، اسسٹنٹ کمشنر مری امتیاز احمد خان کھچی نے بتایا کہ سستے رمضان بازار میں تمام ضروری اشیا کم نرخوں پر مہیا کی جارہی ہیں۔ ا حترام رمضان آرڈیننس پر مکمل عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔ سحر و افطار اور تراویح کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جارہی۔ رمضان بازار کے نرخوں کو مکمل طور مانیٹر کیا جاتا ہے جبکہ کوالٹی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جارہا ہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر مری کے شہریوں کیلئے رمضان المبارک میں سستا بازار کا انعقاد کیا گیا ہے

https://www.facebook.com/asgharali.mubarak.5/videos/1028462177357799/?t=17