counter easy hit

پنجاب بھر میں 330 رمضان بازار لگیں گے، 5 ارب کی سبسڈی منظور

Ramadan bazaar in Punjab,

Ramadan bazaar in Punjab,

عوام کے لئے خوشخبری، رمضان بازار میں بیس کلو آٹے کا تھیلا بازار سے 145 روپے سستا ملے گا، چینی فی کلو 10 روپے کم پر دستیاب ہو گی، مرغی بھی 10روپے فی کلو سستی ملے گی۔
لاہور: (یس اُردو) ہوشربا مہنگائی کے باوجود عوام کے لئے رمضان بازار کی شکل میں خوشخبری موجود ہے۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے رمضان پیکیج کی منظوری دے دی۔ پورے صوبے میں 330 رمضان بازار لگیں گے۔رمضان بازار میں آٹا، چینی، دالیں اور پکانے کے تیل سمیت دیگر اشیاء بھی سستی ملیں گی۔ حکومت نے رمضان بازار کے لئے دس کلو آٹے کا تھیلا 290 روپے کا کر دیا ہے۔ یوں عوام کو یہاں سے آٹا خریدنے پر 50 روپے کی بچت ہو گی۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا رمضان بازار میں عام بازار سے 145 روپے کم قیمت میں ملے گا۔ عام بازار میں آٹے کا تھیلا 725 روپے کا ملتا ہے۔ تاہم رمضان بازار میں صرف 580 روپے کا ملے گا۔ چینی بھی بازار سے دس روپے فی کلو کم میں ملے گی۔ پکانے کا تیل 10 روپے جبکہ دالیں 4 سے 5 روپے فی کلو کم پر ملیں گی۔مرغی بھی 10 روپے فی کلو سستی ہو گی۔ وزیر خوراک بلال یاسین کہتے ہیں کہ حکومت رمضان میں عوام کو ہر صورت سستی اشیاء فراہم کرے گی۔ اس حوالے سے 5 ارب روپے کی سبسڈی بھی منظور کر لی گئی ہے۔