counter easy hit

رمضان بازار جلالپور جٹاں فوکل پرسن ڈی او سی ماجد بن احمد کی زیر قیادت انتہائی کامیاب

Ramadan Bazaar

Ramadan Bazaar

گجرات ( صغیراحمدقمر )رمضان بازار جلالپور جٹاں فوکل پرسن ڈی او سی ماجد بن احمد کی زیر قیادت انتہائی کامیاب اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ضلع گجرات میں نمبر ون جا رہا ہے اور عوام کو اس سے حقیقی ریلیف مل رہا ہے DOCماجد بن احمدنے اس رمضان بازار کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کی ہے وہ رمضان کے شروع ہی سے کبھی آم، کبھی آلو اور کبھی چینی عوام کو فری تقسیم کروا رہے ہیں عوام کے دل خوش کر رہے ہیں DOCکے اس عمل سے رمضان بازار جلالپور جٹاں پورے ضلع میں کامیاب ترین جا رہا ہے DOCحقیقی اسلامی تعلیمات کی روح سے عوامی خدمت کے جذبہ سے سر شار ہو کر عوام الناس کو یہ سہولتیں فراہم کررہے ہیں اور عوامی حلقے ان کے اس مستحسن عمل کو دلی طور پر خراج تحسین پیش کر رہے ہیں