counter easy hit

راجن پور: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

Rajan Pur

Rajan Pur

راجن پور (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر راجن پور سے ڈی جی خان جانے والی وین کو مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی۔ جس کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال راجن پور منتقل کیا۔