counter easy hit

راجا یاسر وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے؟

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ابھی راجا یاسر یا کوئی اور وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے امیدوار نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ عمران خان نے کرناہے کیونکہ پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نام کے اعلان کا اختیار عمران خان کودیا ہے۔ ابھی راجا یاسر یا کوئی اور وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے امیدوار نہیں ہے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے خبر آ ئی تھی کہ راجا یاسر ہمایوں وزارت اعلیٰ پنجاب کے امیدواروں میں شامل ہوگئے ہیں۔