counter easy hit

ن لیگی حکمرانوں کی مال بناو پالیسیوں نے ملک کوکرپشن زدہ کردیا ہے,راجہ نعیم نواز

raja_naeem_nawaz_puran_pti. [downloaded with 1stBrowser]سرائے عا لمگیر (نمائندہ خصوصی)پی ٹی آےء سرائے عالمگیر کے راہنما راجہ نعیم نواز نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ن لیگی حکمرانوں کی مال بناو پالیسیوں نے ملک کوکرپشن زدہ کردیا ہے غریب ایک وقت کی روٹی کو ترس رہاہے اور حکومتی حواری سب اچھا کی رپورٹ دے کر کام چلا رہے ہیں،ایسے حالات سے نکلنے کے لیے نظام کی تبدیلی انتہائی ضروری ہے جو نئے خون سے ممکن ہے انہوں نے کہاکہ ہمارا مشن نمودونمائش نہیں بلکہ کرپشن اور ناانصافی کا خاتمہ اورعا م آدمی کو اقتدار کے ایوانوں میں پہنچانے کی جدوجہد ہے عوام ہمارے ساتھ ہیں انشااللہ پاکستان تحریک انصاف عوامی حق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھے گی