counter easy hit

طیبہ تشدد کیس میں نامزد راجا خرم سے ایڈیشنل سیشن جج کی خدمات واپس لے لی گئیں

 اسلام آباد: طیبہ تشدد کیس میں نامزد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راجا خرم علی خان کو تحقیقات مکمل ہونے تک عدالتی کام سے روک دیا گیا ہے۔

 Raja Khurram Additional Sessions Judge services were withdrawn those who put farward in Tayyaba torture case

Raja Khurram Additional Sessions Judge services were withdrawn those who put farward in Tayyaba torture case

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے خصوصی نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق طیبہ تشدد کیس میں نامزد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجا خرم علی خان کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا ہے۔راجا خرم علی خان سے بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خدمات واپس لے لی گئیں ہیں اور انہیں فوری طور پراسلام آباد ہائی کورٹ میں بطور او ایس ڈی کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ راجا خرم علی خان تحقیقات مکمل ہونے اور عدالت عظمیٰ میں کیس کے فیصلے تک عدالتی امور سر انجام نہیں دیں گے۔واضح رہے کہ راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ پر الزام ہے کہ ان کے گھر پر کام کرنے والی کمسن گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس سلسلے میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے واقعے کا از خود نوٹس بھی لیا تھا اور اب یہ کیس عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website