counter easy hit

کینیڈا کے صوبے میں بارشوں اور سیلاب نے شدید ترین تباہی مچادی

کیوبیک: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں بارشوں اور سیلاب نے شدید ترین تباہی مچادی ، ایک ہزار سے زائد گھر پانی میں ڈوب گئےجبکہ سیلابی ریلے میں کار بہہ جانےسے ایک خاتون ہلاک ہو گئیں۔ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کیلئے فوج طلب کرلی گئی ہے جبکہ صوبے کے دریاؤں میں پانی کی سطح بھی بلند ہے ۔پانی کو گھروں میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ چھوٹی کشتیوں کے ذریعے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔