counter easy hit

پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان

Rain likely in Punjab, Balochistan, Gilgit-Baltistan and Kashmirلاہور: گرمی کے ستائے روزہ داروں کیلئے محکمہ موسمیات نے خوشخبری دی ہے اور پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ ریلوے سٹیشن ،ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ ،شملہ پہاڑی ،لکشمی چوک،جیل روڈ اورگلبرگ سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش جاری ہے ۔آج دن بھر وقفے وقفےسے بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر شہروں جن میں اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان)، بہاولپور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، لاہور اور گوجرانوالہ میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، قلات اور ژوب ڈویژن میں بھی بارش ہو سکتی ۔کشمیر، گلگت بلتستان اور اطراف کے پہاڑی علاقوں میں بھی آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ سندھ میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ بلوچستان کے بھی بیشتر حصوں میں موسم گرم رہے گا۔