رحیم یار خان: خان پور روڈ پر تیز رفتار کوچ نے موٹر موٹر سائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور دو بچے جاں بحق جب کہ تیسرا بچہ زخمی ہو گیا۔

Rahim Yar Khan coach had crushed the motorcycle, killed his wife including 2 children
رحیم یار خان کے محلہ غوثیہ کا 32 سالہ محمد وسیم اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ خان پور روڈ پر تیز رفتار کوچ، کار کو ٹکر مارنے کے بعد بے قابو ہو کر موٹر سائیکل پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں محمد وسیم اس کی بیوی فوزیہ، بیٹا وہاب اور بیٹی تحریم موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ ابو ہریرہ شدید زخمی ہو گیا۔ تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے کوچ کو قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے جب کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔








