counter easy hit

تحریک انصاف کے اندر بڑی بغاوت۔۔۔۔ جماعت کے کونسے بڑے بزدار سرکار کے خلاف کھل کر سامنے آگئے ؟ نام آپ کو حیران کر ڈالیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے پنجاب حکومت کے انتظامی امور پر تحفظات کا اظہار کردیا، پنجاب حکومت کے انتظامی امور مایوس کن ہیں، پنجاب حکومت کو چاہیے انتظامی امور اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے حکومتی کارکردگی اور فارن فنڈنگ کیس

All Pakistan Government & Private Latest Jobs 2019 for 100+ Categories as Assistant Directors, Dy Directors, Dispatch Riders, Naib Qasid & Other

پر اپوزیشن کی بیان بازی کو منفی پروپیگنڈا قراردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلا س ہوا۔ اجلاس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت حکومتی کارکردگی پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں کورکمیٹی ارکان نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ کورکمیٹی کے اجلاس میں ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیرخارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وزارت خارجہ ناروے واقعے پر فوری طور پر اوآئی سی کو پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے خلاف اشتعال انگیزکارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ اسی طرح اجلاس میں پی ٹی آئی کورکمیٹی نے پنجاب حکومت کی کارکردگی اور انتظامی امور پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس پر بھی شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے سینئر قانون دان بابراعوان کو فارن فنڈنگ کیس پر حقائق عوام کے سامنے لانے کی ہدایت کردی۔ قانون دان بابراعوان کل پریس کانفرنس میں عوام کو فارن فنڈنگ کیس بارے آگاہ کریں گے۔ اسی طرح اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے سیاسی چالوں کو منفی پروپیگنڈا قراردیا اور ارکان کورکمیٹی کو ہدایت کی کہ اپوزیشن کے منفی پروپیگنڈے کا بھرپور مقابلہ کیا جائے۔ بعدازاں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اجلاس میں قراردیا گیا کہ اسلام فوبیا سے جڑا بیانیہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے شر انگیز عمل اور اس سے جڑے بیانیہ کی شدید مذمت کی۔ او آئی سی اجلاس میں حکومت پاکستان اور عوام کیطرف سے قرارداد پیش کی جائیگی۔ اجلاس میں او آئی سی اور یورپی یونین میں افسوسناک واقعہ اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔یہ قرارداد کو دونوں بین الاقوامی فورم پر پیش کیا جائےگا۔ شرکاء نے کہا کہ ایسی ہرزہ سرائی سے انتہا پسندی کی سوچ پروان چڑھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں مہنگائی اور بےروزگاری کے خاتمے کیلئے خصوصی طور پر تجاویز پیش کی گئیں۔ فردوس عاشق نے کہا کہ نڈھال اور بے روزگار اپوزیشن میڈیا پرآنے کیلئے قیاس آرائیاں کر رہی ہے۔ اجلاس میں معیشت کیلئے طویل اور مختصر پالیسیوں پرتبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن فارن فنڈنگ معاملے پرعوام کو گمراہ کررہی ہے۔ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں اوورسیزپاکستانیوں کی سپورٹ کا جواب جمع کرا چکی۔ اوورسیزپاکستانیوں کی جانب سے پارٹی کی فنڈنگ فارن فنڈنگ نہیں کہلاتی۔ پی ٹی آئی کا مئوقف ہے الیکشن کمیشن میں اس عمل سے گزرنے پراعتراض نہیں۔ تاہم الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ تمام سیاسی جماعتوں کا آڈٹ کرے۔

rabillion, in, PTI, elders, of, PTI, came, openly, against, Usman buzdar, to, remove, his, government

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website