counter easy hit

رابی پیر زادہ نے فردوس جمال کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری دنگ رہ گئی

Rabbi Pirzada said in reference to Firdous Jamal that Pakistani drama industry was stunned.

لاہور(ویب ڈیسک ) معروف اداکار فردوس جمال نے گزشتہ ماہ 27 جولائی کو ایک ٹی وی پروگرام میں اداکارہ ماہرہ خان کی اداکاری کے حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے خیال میں اداکارہ کو اداکاری نہیں آتی۔فردوس جمال نے اے آر وائے ٹی وی پر نشر ہونے والے فیصل قریشی کے پروگرام میں کہا تھا کہ ان کے خیال میں ماہرہ خان عمر رسیدہ ہو چکی ہیں اور اب انہیں ہیروئن کے بجائے فلموں اور ڈراموں میں والدہ کا کردار ادا کرنا چاہیے۔فردوس جمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماہرہ خان نہ تو اچھی اداکارا ہیں اور نہ ہی انہیں اداکاری آتی ہے۔فردوس جمال کے بیان کے بعد جہاں انہیں کئی دیگر شخصیات نے تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں ماہرہ خان نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے انہیں جواب دیا تھااداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ‘اس سوچ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے جو ایک کامیاب عورت کو خطرہ سمجھتے ہیں، یہ خطرہ نہیں بلکہ خوبصورت اور خودمختاری کا احساس ہے’۔ماہرہ کے مطابق ‘ایک دوسرے پر انگلی اٹھانا بند کرتے ہیں تاکہ ہمارا ملک اور انڈسٹری ایسے ترقی کرے جیسے کسی نے نہ کی ہو’۔بعد ازاں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بھی کہا تھا کہ ‘ وہ ہمسفر میں ماں کا کردار ادا کرچکی ہیں اور ایسے اور بھی کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ان کا ارادہ ہے کہ وہ انڈسٹری میں اس وقت تک رہیں جب تک وہ نانی، دادی اور پر نانی کا کردار نہیں نبھا لیتیں۔فردوس جمال اور ماہرہ خان کی جانب سے شروع کیے گئے بحث پراب تک کئی شوبز شخصیات اپنا رد عمل دے چکی ہیں اور زیادہ تر افراد کا کہنا ہے کہ فردوس جمال کو ایسے کمنٹس نہیں دینے چاہئیں۔تاہم کئی شوبز شخصیات کے مطابق فردوس جمال لیجنڈ اداکار ہیں ان کے بیان کو غلط لیا گیا۔فردوس جمال کے بیان پر اب اداکارہ رابی پیرزادہ نے بھی کمنٹ کیے ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے سب کو حیران کردیا۔رابی پیرزادہ نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ ’پاک و ہند میں گزشتہ پچاس سال سے فردوس جمال ایک ہی ہیں‘۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’ ہر ہفتے نئی ماہرہ خان آجاتی ہے‘۔ساتھ ہی انہوں نے ’چھوٹی سی بات‘ اور ’کشمیری آنسر‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔رابی پیرزادہ کے اس ٹوئیٹ پر کئی لوگوں نے کمنٹس کیے، زیادہ تر افراد نے انہیں جواب دیا کہ اگر فردوس جمال اداکارہ ماہرہ کے لیے کہی جانے والی بات رابی پیرزادہ کے لیے کہتے تو بھی حالات یہی رہتے۔چند افراد نے رابی پیرزادہ سے اتفاق بھی کیا اور کہا کہ فردوس جمال لیجنڈ اداکار ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website