counter easy hit

قرآن انڈرسٹینڈنگ پروگرام سعودی عرب کے زیر اہتمام سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب کا انعقاد

الریاض (امتیاز احمد نمائندہ خصوصی )قرآن انڈرسٹینڈنگ پروگرام سعودی عرب کے زیر اہتمام سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دیار غیر میں موجود مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد مے شرکت کی۔ تقریب میں قرآن اور نماز کو سمجھ کر پڑھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا اور حاضرین کو آئندہ ہونیوالے پروگرام کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔

تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ قرآن ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور اس میں زندگی کے تمام امور کا حل موجود ہے لہذا اس کو سیکھنے اور سمجھنے کی اشد ضرورت ہے، آئیے قرآن سیکھیئے پروگرام انشاءاللہ تمام امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ قرآن انڈرسٹینڈنگ کورس کے منتظم اعلی تنویر احمد خان نے قرآن پاک کی آسان اور صحیح تعلیمات کو موجودہ نسل تک پہنچانے پر زور دیا تاکہ ہماری آئندہ نسلیں بھی قرآن کریم کی تعلیم سے آراستہ ہو سکیں، ان کا مذید کہنا تھا کہ قرآن پاک کی تعلیمات سے مسلمان صحیح کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں اس لیے قرآن کی تعلیمات کو سیکھنا اور سمجھنا بہت ضروری ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website