counter easy hit

بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا

ابوظہبی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جمعہ کے اجتماعات 10منٹ تک محدود رکھنے کی ہدایت کردی گئی، جس کے تحت خطبہ جمعہ مختصر رکھا جائے اور خطبہ جمعہ کا موضوع ”پرہیز علاج سے بہتر“ ہونا چاہیے۔ نماز جمعہ میں سورة فاتحہ اور مختصر آیات پڑھی جائیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی اتھارٹی جنرل برائے اسلامی امور اوقاف نے نماز جمعہ سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، جس کے تحت تمام علاقوں کی مساجد کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ خطیب حضرات جمعہ کے خطبے اور نماز کیلئے 10 منٹ سے زائد کا وقت نہ دیں۔خطبہ جمعہ مختصر رکھا جائے اور خطبہ جمعہ کا موضوع ”پرہیز علاج سے بہتر“ ہونا چاہیے۔نماز جمعہ میں سورة فاتحہ اور مختصر آیات پڑھی جائیں۔اسی طرح اماراتی ادارہ افتاء نے بزرگ، بچوں اور بیمار لوگوں کو جمعہ اجتماعات میں نہ جانے کی ہدایت کردی ہے کہ بزرگ بچے اور بیمار افراد نماز جمعہ کے اجتماعات میں جانے کی بجائے گھروں میں ہی نماز ادا کرلیں۔وبائی امراض میں مبتلا افراد کا نماز جمعہ یا دیگر اجتماعات میں جانا شرعاً حرام ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا ہے۔ جس کے بعد ملک سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ متاثرہ خاوند کچھ عرصہ قبل ایران گیا تھا جہاں وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں میں کورونا وائرس کیس رپورٹ ہونے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں گزشتہ روز سعودی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ تمام غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں کو عارضی طور پر عمرے کی ادائیگی سے روک دیا گیا۔ اسی طرح مسجد الحرام اور روضہ رسولﷺ کو زائرین کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح خانہ کعبہ میں مطاف کو اسٹیریلائزیشن کے عمل کیلئے بند کیا گیا ہے تاہم خانہ کعبہ میں طواف کا عمل اب بھی جاری ہے۔ مسجد الحرام کی دوسری اور تیسری منزلوں پر طواف کا عمل اب بھی جاری ہے۔

Quran proved its turthness, because fo Corona Virus, Namaz e Juma, Prayer, will, be, shorten, Surah fatiha, and, short verses, will, be, recitation

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website