کوئٹہ: مارگٹ کے علاقے میں کوئلے کی تین کانیں بیٹھ گئیں جس کے باعث 6 مزدور جاں بحق ہوگئے جب کہ گیارہ مزدور تاحال پھنسے ہوئے ہیں۔

کمشنر کوئٹہ جاوید انور شاہوانی کے مطابق حادثے کے وقت 23 مزدور کوئلے کی کان میں کام کررہے تھے کہ حادثہ پیش آیا، 6 مزدور جاں بحق ہوگئے، گیارہ مزدور ابھی کان میں پھنسے ہوئے ہیں بقیہ کو نکال اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔








