کوئٹہ کے علاقے پنچ پائی میں اے این ایف بلوچستان نے کارروائی کے دوران منشیات سمگلروں کے ویئر ہاوس کو تباہ کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے۔
QUETTA: ANF action, seized a large quantity of drugs
اے این ایف ذرائع کے مطابق اے این ایف بلوچستان کے حکام کو اطلاع ملی کہ افغانستان سے منشیات کوئٹہ منتقل کیا جاتی ہے۔ پنج پائی میں بنائے گئے وئیر ہاوس میں منشیات اکھٹی کرکے پیکنگ کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں سپلائی کی جاتی ہے۔ اس اطلاع پر اے این ایف نے پنچ پائی میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلروں کے ویئر ہاوس تباہ کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ برآمد ہونے والی منشیات میں 3ہزار کلو ہیروئن اور 1900کلو سے زائد چرس شامل ہے، جس کی مالیت عالمی منشیات منڈی میں اربوں روپے بتائی جاتی ہے۔