counter easy hit

ملکہ شراوت مسٹر پرفیکٹ کی سالی بننے کے لئے بے تاب

Mallika Sherawat

Mallika Sherawat

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ ملکہ شراوت مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی آئندہ فلم دنگل میں کام کرنے خواہشمند ہیں جس کے لئے انہوں نے آڈیشن بھی دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملکہ شراوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ فلم دنگل کا حصہ بننا چاہتی ہیں۔ دوسری جانب ایک بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ ملکہ شراوت نے فلم دنگل میں عامر خان کی سالی کے کردار کے لئے آڈیشن بھی دیا اوراس دوران انہوں نے لدھیانہ کے مخصوص تلفظ میں مکالمے بھی ادا کئے۔

واضح رہے کہ فلم دنگل کی کہانی بھارت کے سابق ریسلر مہاویر سنگھ اور ان کی بیٹیوں کے درمیان رشتے پر مبنی ہے جس میں مرکزی کردار عامر خان ادا کررہے ہیں جب کہ فلم کی عکس بندی ستمبر سے شروع ہوگی۔