لاہور: قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو فائنل میں ملتان نے تیسرے روز ہی کراچی بلوز کو 10 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی۔
152 رنز کے خسارے کا شکار کراچی کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی 154 رنز بنا پائی، عامر یامین نے 5 جبکہ ذوالفقار بابر نے 4 شکار 
ملتان کی جانب سے عامر یامین نے 32 رنز کے عوض 5 شکار کیے، ذوالفقار بابر نے 57 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، محمد عرفان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ ملتان ریجن کی جانب سے عمران رفیق نے پہلی ہی گیند پر چوکا جڑتے ہوئے ہدف عبور کروا دیا۔








