counter easy hit

حکومت کورونا سے نمٹنے میں یکسر ناکام، وزیراعظم کا سمارٹ لاک ڈائون غیر موثر ہے، قاضٰ نبیل قریشی

اسلام آباد(واجد مسعود) ملک کی ممتاز کاروباری، سیاسی اور سماجی شخصیت قاضی نبیل جاوید قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو کورونا وبا سے پیداشدہ چیلنجز سے نمٹنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔ اپنے ایک بیان میں نبیل جاوید نے کہاکہ لاک ڈاؤن میں نرمی اوربازار کھولنے کے فیصلے کے بعد کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنااور معیشت کوگہری کساد بازاری اور بحران سے نکالنے میں حکومت بری طرح ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر پر لاک ڈاؤن میں نرمی کاتجربہ اورمشاہدہ یہ بتاتا ہے کہ بہت کم لوگ ضابطہ اخلاق پر عمل کرتے ہوئے بازاروں کا رخ کرتے رہے۔ سڑکوں اور بازاروں میں سماجی فاصلے اور دیگر حفاظتی اقدامات کا خیال نہیں رکھا گیا۔جس کی وجہ سےکرونا وائرس بہت تیزی سے پھیل گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر عید قربان پر بھی احتیاط نہ کی گئی تو خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ضابطہ اخلاق (ایس اوپیز) پر عمل درآمد کروانا ضروری ہے ورنہ صحت اور معیشت کا کہیں زیادہ بڑا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس صورت حال سے ہر صورت بچنا ہے جوامریکہ اور یورپ کے کئی ممالک میں پیدا ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کویقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھانا ہوں گے ورنہ صورت حال تیزی سے خراب ہو سکتی ہے۔ نبیل جاوید نے کہا کہ حکومت کے لئے مشکل یہ ہے کہ اسے دونوں بحرانوں سے بیک وقت نبردآزما ہونا ہے۔ کرونا وائرس قابو سے باہر ہوتا ہے تو دوبارہ لاک ڈائون کرنا پڑے گا جس سے معیشت کا پہیہ دوبارہ سے رک جائے گا۔ حکومت کومعیشت کا پہیہ چلانے اور کرونا وائرس کو روکنے کے اقدامات بیک وقت کرنا ہوں گے. نبیل جاوید نے کہا کہ ملکی معیشت کے حالات بہت خراب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس اور لاک ڈائون سے پہلے بھی معیشت کے حالات بہت اچھے نہیں تھے اور کساد بازاری کے خطرات موجود تھے امکان یہی تھا کہ معیشت کو نرم قسم کی کساد بازاری کا سامنا ہو سکتا ہے مگر کرونا وائرس کے بحران اور لاک ڈائون نے معاشی صورت حال کو خراب کر دیا ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website