counter easy hit

قطر کا افریقی ملک چاڈ کو دوحہ میں سفارتخانہ بند کرنے کا حکم

دوحہ: قطر نے وسطی افریقی ملک چاڈ پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے اپنا سفارتخانہ فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

Qatar orders African country Chad to close the embassy in Doha

Qatar orders African country Chad to close the embassy in Doha

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افریقی ملک چاڈ اپنے ملک میں واقع قطری سفارتخانے کو بند کرنے کے لئے بلیک میلنگ کر رہا تھا اس لئے انہیں فوری طور پر اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ قطر نے چاڈ کے سفیروں کو ملک چھوڑنے کے لئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم بھی دیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چاڈ کی حکومت کا فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ قطر کے گرد گھیرا تنگ کرنے والے ممالک کے ساتھ مل کر دوحہ کو سیاسی طور پر تنہا کرنے کی پالیسی کا حصہ بنتا چاہتا ہے۔

دوسری جانب چاڈ نے گزشتہ روز قطر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ لیبیا کے ذریعے وسطی افریقی ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ چاڈ نے قطری سفیروں کو ملک چھوڑنے کے لئے 10 روز کا الٹی میٹم بھی دیا تھا تاہم وسطی افریقی ملک کی جانب سے دوحہ کے خلاف کسی قسم کا ثبوت فراہم نہیں کیا گیا کہ آیا وہ کس طرح سے چاڈ کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ 5 جون کو سعودی عرب، مصر، بحرین، یمن، متحدہ عرب امارات اور مالدیپ نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کے الزامات عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایران سے تعلقات منقطع کرے تاہم قطر نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ایران سے گزشتہ برس منقطع کئے گئے سفارتی تعلقات بحال کر لئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website