counter easy hit

اب چپ نہیں رہوں گا۔۔۔۔! ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ ساری اپوزیشن سر پکڑ کر بیٹھ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،موجودہ حکومت تاجروں کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے،موجودہ حکومت نے 18 ماہ کی مختصر مدت

https://www.yesurdu.com/?p=1101235 

میں جو کام کیے ہیں وہ گزشتہ 72سالوں میں نہیں ہوئے، گزشتہ ادوار میں حکمرانوں نے غیر ضروری قرضے لے کر ملک کو مقروض کیا جس کا خمیازہ آج ہم بھگت رہے ہیں۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا واحد نظریاتی ملک ہے اور موجودہ حکومت ملک کو حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہیں، تاجر برادری کا ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ اپنے اندر چھپی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کریں جو ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ اور ناپ تول میں کمی میں ملوث ہیں،پاکستان اللہ تعالی کی بڑی نعمت ہے اس کے حصول کے لیے لاکھوں لوگوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں ہمیں اس کی قدر کرنے کی ضرورت ہے، اس وقت ہندوستان میں مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کے جو کچھ ہو رہا ہے اس نے قائداعظم محمد علی جناح کے دو قومی نظریے کو سچ ثابت کر دیا ہے، موجودہ حکومت نے 18 ماہ کی مختصر مدت میں جو کام کیے ہیں وہ گزشتہ 72سالوں میں نہیں ہوئے۔

https://www.yesurdu.com/?p=1101012

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں حکمرانوں نے غیر ضروری قرضے لے کر ملک کو مقروض کیا جس کا خمیازہ آج ہم بھگت رہے ہیں، وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنی ذات یا اپنے خاندان کے لیے نہیں بلکہ اس ملک کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہود کے لیے کام کر رہے ہیں، گزشتہ حکومتوں نے ڈالر کی قیمت کو مصنوعی طور پر کم رکھنے کے لیے ملکی خزانے کے اربوں روپے خرچ کیے ،تاریخ میں پہلی بار نوٹ نہیں چھاپے جا رہے اور ڈالر کی مصنوعی قمیت کو برقرار رکھنے کے لئے قومی خزانے کا استعمال نہیں کیا جا رہا ہے، حکومت نے تمام صوابدیدی فنڈز ختم کر دیے ہیں اور کوئی بھی اپنی مرضی سے قومی فنڈ استعمال نہیں کر سکتا، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں وزیر اعظم کفایت شعاری مہم کو اپناتے ہوئے 64 کروڑ روپے کی بچت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں قانون کرایہ داری کا بل قائمہ کمیٹی سے منظور ہو چکا ہے اور جلد قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کر دیا جائے گا، ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے اور احساس پروگرام میں عوام کے فلاح و بہبود کے لیے 200 ارب روپے مختص کیے ہیں، کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو کاروبار کے لیے قرضے فراہم کیے جا رہے اور ذخیرہ اندوزی اورمصنوعی مہنگائی کے خاتمے کے لیے فرینچائز بنیادوں پر یوٹیلیٹی سٹورز قائم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ اس صنعت سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور کاروبار میں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان نے دنیا میں پاکستان کے تشخص کو بہتر کیا ہے اور پاکستان پر سے دہشت گردی کا دھبہ دھونے میں کامیاب ہوئے ہیں جس کا نتیجہ ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار امریکی صدر بھارت میں پاکستان کی تعریف کر رہا ہے۔

 

QASIM SOORI, BLASTED, AGAINST, INJUSTICE, OF, THE, POLITICAL, COMPANIONS

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website