counter easy hit

سابق چیئرمین یوسی کرنانہ کھاریاں چویدری محمد انور گورسی کی بے لوث خدمت اوراپنوں بیگانوں میں فرق کیے بغیرفلاح انسانیت کیلئے کام کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، قاری فاروق احمد فاروقی

سابق چیئرمین یوسی کرنانہ کھاریاں چویدری محمد انور گورسی کی بے لوث خدمت اوراپنوں بیگانوں میں فرق کیے بغیرفلاح انسانیت کیلئے کام کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس۔کھاریاں(نمائندہ خصوصی) سابق چیئرمین یوسی کرنانہ کھاریاں چوہدری محمد انور گورسی کی بے لوث خدمت اور اپنوں بیگانوں میں فرق کیے بغیر فلاح انسانیت کے منصوبے انتہائی قابل تحسین ہیں، ان خیالات کا اظہار پیرس کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت قاری فاروق احمد فاروقی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی پنجاب میں بساط لپیٹنا ملک کے نظام کو درہم برہم کرنے کے مترادف ہے۔ چوہدری محمد انور گورسی ایک انقلابی لیڈر ثابت ہوئے جنہوں نے بہت کم عرصے میں یوسی کرنانہ میں شامل دیہات اورقصبوں میں فلاح انسانیت کے کاموں کو رواج دیا اور بلا تفریق ترقی کے مواقع دیے ہیں۔ اور ان کی برادری نے بھی اس بات کی ہمیشہ تصدیق کی ہے کہ چوہدری محمد انور گورسی نے ہر طبقے اور ہر شعبے کے افراد کو یکساں مدد فراہم کرتے ہوئے اپنی ذات کو پیچھے رکھا اور برادری کو بھی آڑے نہیں آنے دیا۔ یہی وجہ ہے کہ یونین کونسل میں شامل دیہات کے لوگ انھیں اپنا سرپرست اور بزرگ سمجھتے ہوئے ان کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔  انشااللہ تبارک وتعالیٰ ان کی بے لوث خدمت کا سفر جاری رہیگا۔

انہوں نے کہا کہ  پوری گورسی برادری چوہدری محمد انور گورسی کے شانہ بشانہ یوسی کرنانہ کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر لمحہ ہر پل سرگرم عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام جاری سہولیات کو بہتر بنانے اور مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے پہلے سے زیادہ محنت اور ترجیحی بنیادوں پر کام ہو گا ،ہماری خصوصی توجہ یوسی کرنانہ کے عوام کی تعلیم اور صحت کے لیے مختص ہے ہمارا مشن عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلانا ہے ، اس کے لیے عوام کی محبتیں اور ان کا تعاون ہمیشہ کی طرح ہمارے لئے بہت قیمتی ہے۔

qarifarooq ahmed farooqi, senior, leader, PPP, France