counter easy hit

شہید بھٹو کی 41ویں برسی یادگار رہیگی، پہلے شہید بھٹو کی برسی مخصوص جگہوں پرمنائی جاتی تھی آج گھرگھر میں منائی گئی ہے، قاری فاروق احمد گورسی ممبر پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کا ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی پرپیغام

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے  پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 41 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائدعوام نےجمہوریت کےلیےقربانی دی۔پیپلزپارٹی آج بھی بھٹو کےدیےہوئےرہنما اصولوں پر قائم ہے۔قائد عوام 41 سال بعد بھی عوام کے دلوں پرحکمرانی کر رہے ہیں۔انھوں نے عوام کو ان کے حقوق سے روشناس کروا کر استحصالی قوتوں کوشکست دی۔

انھوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد سے آج تک پاکستان کا نظام انصاف ان کے عدالتی قتل کی کوئی بھی تشریح کرنےسے قاصرہے ۔ ان کے الفاظ کہ یہ مقدمہ قتل نہیں بلکہ مقدمے کا قتل ہے تاریخ کبھی نہیں بھول پائے گی۔ شقی القلب آمر نے شہید کے جنازہ میں اس کے پیاروں کو شریک نہ ہونے دیا مگر آج شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کرونا وائرس کے باوجود گھر گھر میں منائی گئی۔ جبکہ شقی آمر کی قبر پر عام حالات میں بھی ویرانی اوروحشت ناکی ڈیرے ڈالے رہتی ہے۔

 

Qari Farooq Ahmed Gorsi member ppp Punjab council on 41st death anniversary of ZA Bhutto

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website