counter easy hit

چیئرمین بلاول بھٹو کا دھرنے اورلاک ڈائون کیخلاف اصولی موقف ، پیپلز پارٹی کے جمہوری روایات کاامین اورعلمبردار ہونے کی قوی دلیل ہے، قاری فاروق احمد فاروقی

چیئرمین بلاول بھٹو کا دھرنے اورلاک ڈائون کیخلاف اصولی موقف ، پیپلز پارٹی کے جمہوری روایات کاامین اورعلمبردار ہونے کی قوی دلیل ہے، قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹیکے ایگزیکٹو ممبر پنجاب کونسل قاری فاروق احمد فاروقی نے چیئرمن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے اصولی موقف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے  کہا ہے کہ جمہوری روایات  کو جس طرح سے پاکستان پیپلز پارٹی نے نبھایا ہے اس طرح سے پاکستان کی کوئی سیاسی پارٹی سخت حالات کے باوجود سیاسی اورجمہوری روایات برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ 73 کے آئین کے تناظر میں بات کرنے والے مولانا فضل الرحمن بھی تحریک انصاف کی روش پر چلتے ہوئے  دھرنے اورلاک ڈائون پر تیار ہوگئے اور مسلم لیگ ن  میں بھی کچھ حلقے ان غیر جمہوری روایات کو بھرپورطریقے سے سپورٹ کر رہے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت اوراسٹیبلشمنٹ کی بے پناہ زیادتیوں کے باوجود آئین اور اصول پرقائم ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے والد اور پھوپھو اور دوسرے راہنمائوں کی قیدو بند کی صعوبتوں اور غیر سنجیدہ سیاستدانوں کے بھونڈے الزامات کے باوجود آئین وقانون کی عملداری کی بات کرتے ہیں اور مکمل طور پر ثابت قدم رہتے ہیں۔یہ ایک ایسی خوبی ہے جوپاکستان پیپلز پارٹی کو تمام سیاسی جماعتوں سے منفرد بناتی ہے۔

 

 

QARI FAROOQ AHMED GORSI, MEMBER, PPP, PUNJAB, COUNCIL, ENDORSED, BILAWAL, BHUTTO, STATEMENT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website