counter easy hit

مزدور ڈے، مگر میرے وطن میں مزدور کو علم ہی نہیں کہ مزدوروں کا عالمی دن ہوتا کیا ہے، قاری فاروق احمد گورسی

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے مزدور ڈے یکم مئی پر مزدوروں کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کس قدر بدقسمتی ہے کہ آج تک ہمارے ملک میں مزدور کو یہ شعورر ہی نہ دیا گیا کہ مزدور کی کیا اہمیت ہے اور مزدور ڈے کو کیوں منایا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مئی ڈے کے حوالے سے ملک کے طول وعرض میں سیمینار ، تقاریب اور احتجاج کیے جائیں گے مگر صرف ایک مافیا کے لوگ یہ سب کریں گے اور مزدور کو اس سب سے نابلد رکھا جائیگا۔

جن ملکوں میں مزدروں کی کمائی لٹ جائے اس ملک میں حکمرانوں سمیت اشرافیہ اور تمام دانشور، سائنسدان ، علما و تاجر سب اللہ کی پکڑ میں آجاتے ہیں کیونکہ ایسا معاشرہ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا۔

انھوں نے کہا کہ آج کا دن ان مزدوروں کے نام ہے جو ایک طرح کی گمنامی کی زندگی گزارہے ہیں اور جن کی کاوشوں کا کبھی اعتراف نہیں کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ہرسطح پر مزدوروں کا استحصال ہورہا ہے مثال کے طور پر گھروں کے اندر کام کرنے والی خواتین کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں ہے بلکہ ایسے مزدوروں کا سارا منافع مزدور اور دوکاندار کے درمیان رابطے کام کرنے والے افراد لے جاتے ہیں۔ ایسے مزدوروں کو مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جاتا ہے اور ان کو مارکیٹ تک رسائی نہ ہونے کے ساتھ ساتھ تربیت کی بھی ضرورت ہے تاکہ وہ انفرادی طور پر اور آزادانہ طورپر کام کرسکے۔

QARI FAROOQ AHMED GORSI MEMBER EXECUTIVE PPP PUNJAB COUNCIL ON LABOR DAY II

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website