counter easy hit

قومی سیاست میں لوٹوں کی کوئی گنجائش نہیں، پی ٹی آئی میں سب کا فردوس عاشق والا انجام قریب ہے، قاری فاروق احمد گورسی

قومی سیاست میں لوٹوں کی کوئی گنجائش نہیں، پی ٹی آئی میں سب کا فردوس عاشق والا انجام قریب ہے، قاری فاروق احمد گورسی

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف کی سیاست میں نچلی سطح کی سیاست کی بھیڑ چال ہے جو ایک عرصے سے رواں دواں ہے اور اب اس کاخمیازہ پارٹی کا ساتھ دینے والوں کو بھگتنا ہوگا۔ فردوس عاشق اعوان کو جس طرح بے آبرو کرکے نکالا گیا اورالزامات کی بارش کی گئی اسی طرح پی ٹی آئی میں شامل تمام لوگوں کا انجام قریب ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت اورکارکنا جس انداز سیاست کو اختیار کیے ہوئے ہیں وہ زیادہ دور تک نہیں چل سکتی ۔ اور جس اخلاقیات کا مظاہرہ ایوان ہائے جمہوریت میں استعمال کرتے رہےہیں اس سے واضح ہو جاتا ہے کہ عوام کے یہ نمائندے کس بداخلاقی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انشااللہ پی ٹی آئی میں شامل تمام لوٹوں کا انجام قریب ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website