counter easy hit

تمام عالم اسلام کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یوم ولادت باسعادت بہت بہت مبارک ہو، قاری فاروق احمد گورسی

تمام عالم اسلام کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یوم ولادت باسعادت بہت بہت مبارک ہو، قاری فاروق احمد گورسی

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے یوم ولادت پر تمام عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  امیر المومنین حضرت علی(رض) اسلامی تاریخ کی وہ درخشاں ہستی ہیں کہ جن کا کردار ہر اعتبار سے نمایاں اور ممتاز رہا ہے۔ آپ اس دنیا میں تشریف لائے تو مولود کعبہ کہلائے۔ سب سے پہلے جس ہستی کو دیکھا وہ رسالت مآب (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہی تھے۔آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سایہ عاطفت میں ہی گھٹنوں کے بل چلے اور آغوشِ رسالت میں نشوونما پا کر بالآخر میدان جہاد کے شہسوار بن گئے۔

حضرت علی رض نے کائنات کی ہر شے کو اسلام کی ہی روشنی میں دیکھا۔ درسگاہِ نبوی میں تعلیم و تربیت پائی۔ معلم انسانیت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیسا معلم و مربی ملا۔ رہنے کو نبوت کا گھرانہ اور بود و باش کے لئے سرزمینِ وحی ملی۔ قرآنی آیات کی شانِ نزول کے چشم دید گواہ بنے۔

حضرت علی ابن ابیطالب رض کے یوم ولادت باسعادت کا جشن  پوری دنیا میں انتہائی مذہبی جوش جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یس اردو نیوز نیٹ ورک جشن مولود کعبہ کے اس پر مسرت موقع پر اپنے تمام سامعین ناظرین اور چاہنے والوں کو دل کی گہرائی سے مبارک باد پیش کرتا ہے۔

QARI FAROOQ AHMED GORSI, EXECUTIVE MEMBER, PPP, PUNJAB, COUNCIL, PPP

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website