counter easy hit

لالہ موسیٰ کے ہردلعزیز راہنما چیئرمین بلدیہ لالہ موسیٰ چوہدری ندیم اصغر کائرہ کو جنم دن پر پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما قاری فاروق احمد فاروقی کی مبارکباد اور ڈھیروں دعائیں

لالہ موسیٰ کے ہردلعزیز راہنما چیئرمین بلدیہ لالہ موسیٰ چوہدری ندیم اصغر کائرہ کو جنم دن پر پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما قاری فاروق احمد فاروقی کی مبارکباد اور ڈھیروں دعائیں

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما قاری فاروق احمد فاروقی نے پیرس سے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے ہردلعزیز راہنما اور لالہ موسیٰ کی عوام کی جان چیئرمین بلدیہ لالہ موسیٰ چوہدری ندیم اصغرکائرہ کے جنم دن کے موقع پر ان کیلئے اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لالہ موسیٰ کے بے لوث راہنما چوہدری ندیم اصغر کائرہ کو ان کا جنم دن مبارک ہو اللہ تبارک و تعالیٰ ان کو اور ان کے اہلخانہ کو عظمتیں اور رفعتیں نصیب فرمائیں اور ان کی عمر دراز کریں۔

انہوں نے کہا کہ لالہ موسیٰ کی تاریخ میں ان سے بہترین چیئرمین بلدیہ نہیں آیا انہوں نے ہر دور میں اپنی بے لوث خدمت اور جذبے سے لالہ موسیٰ کے عوام کے دل موہ لئے ہیں ۔ انشااللہ لالہ موسیٰ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ میں ان کا نام سنہری حروف سے چمک رہا ہے اور چکمتا رہے گا۔

 

Qari Farooq Ahmed Farooqi, Senior, Leader, PPP, France, greeted, ch, nadeem asghar kaira, chairman, baldia, lalamusa