counter easy hit

بنگال کے بعد کشمیر کیلئے تاریخ کو ایک نیازی مل گیا، کشمیر ایشو پر مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم کے معیشت پرلیکچرنے ٹرمپ کےساتھ سمجھوتوں کی حقیقت اورآئندہ آنے والا منظر نامہ واضح کردیا، قاری فاروق احمد فاروقی

بنگال کے بعد کشمیر کیلئے تاریخ کو ایک نیازی مل گیا، کشمیر ایشو پر مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم کے معیشت پرلیکچرنے ٹرمپ کےساتھ سمجھوتوں کی حقیقت اورآئندہ آنے والا منظر نامہ واضح کردیا، قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر پنجاب کونسل قاری فاروق احمد فاروقی نے  پیرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حالیہ تاریخ کا بزدل ترین حکمران سامنے آچکا ہے ۔ کشمیر ایشو کو اس طرح خراب کرنے کیلئے تاریخ کو ایک نیازی مل ہی جاتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ایشو پر ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی غیر سنجیدگی بے نقاب ہوچکی ہے۔

اس ملک پر جمہوری آمریت مسلط ہے جو کشمیری مسلمانوں کا بنگال کی طرح سودا کرنے جارہی ہے اور تاریخ کو ایک اور نیازی دستیاب ہوچکا ہے۔ جو کم و بیش اپنے سے پہلے والے نیازی کا ہی خون بھی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت افسوس ناک بات یہ  ہے کہ جب کشمیر ایشو پر ایک انتہائی توانا خارجہ بیانات کا سلسلہ شروع ہونا چاہیے تھا وہاں پاکستان کے وزیراعظم پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں معیشت پر لیکچر دے رہے ہیں اور ٹرمپ کیساتھ اپنی ملاقات کا مطمع نظر پاکستانی معیشت کو بیان کر کے آنے والے دنوں کا منظر نامہ واضح کر چکے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ وزیراعظم نیشنل ایکشن پلان کا ٹارگٹ کشمیری حریت پسند تنظیموں کو قرار دے رہے ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ کس طرح اپنے ملک کی 70سالہ پالیسیوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا چکے ہیں اورعالمی فورم پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے اہل نہیں رہے ۔ اس لئے نیازی حکومت کو چاہہیے کہ جلد از جلد اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرے یا پھر بھارتی غیر آئینی اقدام کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہو۔

۔

Qari Farooq Ahmed Farooqi, member, punjab, cuncil, ppp, punjab, says, USA, did, double, game, on, Kashmir, and, Niazi, Govt, is, his, allies, in, this, regards

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website