counter easy hit

پاک فوج کی باہمت قیادت ہر سطح پر بھرپور توانائیاں صرف کر رہی ہے، انشااللہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، قاری فاروق احمد فاروقی

پاک فوج کی باہمت قیادت ہر سطح پر بھرپور توانائیاں صرف کر رہی ہے، انشااللہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ایگزیکٹو ممبر قاری فاروق احمد فاروقی نے پاک فوج کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ففتھ  جنریشن وار فیئر کے دور میں پاک فوج کی باہمت قیادت ہر سطح پر بھرپور توانائیوں کے جوہر دکھا رہی ہے  انشااللہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے ہندوستان اور کشمیر کو مسلمانوں کیلئے زندان بنادیا ہے کشمیری اورگجرات کے مسلمانوں کے خون کے ایک ایک قطرے کاحساب لیاجائے ۔ اگرگجرات کے بیگناہ مسلمانوں کے قتل عام کے مرکزی کردارمودی کوتختہ دار پر لٹکادیاجاتا توآج جموں وکشمیر میں مسلمانوں کو نسل کشی کاسامنا نہ کرناپڑتا

 ان کا مزید کہنا  تھا کہ مودی سے معصوم کشمیریوں کے خون کی ایک ایک بوند کاحساب لیاجائے گا،نہتے کشمیریوں کاخون ہولی کھیلنے کیلئے نہیں ہے۔ بھارت جموں وکشمیرمیں بندوق اوربارود سے اقوام متحدہ کے چارٹر کی دھجیاں بکھیررہا ہے۔اگرگجرات کے بیگناہ مسلمانوں کے قتل عام کے مرکزی کردارمودی کوتختہ دار پر لٹکادیاجاتا توآج جموں وکشمیر میں مسلمانوں کو نسل کشی کاسامنا نہ کرناپڑتا۔ مگر انشااللہ اب یہ ادھورا فرض پاک فوج باہمت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں سرانجام دینے جارہی ہے۔

qari farooq ahmed farooqi, member, punjab, council, ppp, punjab, said, Pak Army, has, every, quality, to, perform, in, difficult, situation,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website