counter easy hit

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ تمام سیاستدانوں کودھرنے اورمذہب کارڈ جیسے غیر جمہوری حربوں کیخلاف یکجا ہونا چاہیے، قاری فاروق احمد فاروقی

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ تمام سیاستدانوں کودھرنے اورمذہب کارڈ جیسے غیر جمہوری حربوں کیخلاف یکجا ہونا چاہیے، قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پنجاب کونسل کے ممبر قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دھرنے اورمذہب کارڈ کے خلاف اقدام ان کی مثبت جمہوری سوچ کا عکاس ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری تعمیری جذبہ رکھتے ہیں اس لئے انہوں نے ایسے تخریبی حربوں کا حصہ بننے سے انکار کردیا  چاہے وہ ان کے اوران کی پارٹی کے  مفاد کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاستدانوں بشمول حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے بلاول بھٹو زرداری کے اس اقدام کی تائید کی جانی چاہیے اور اس کو سیاسی اخلاقیات کا اہم حصہ بنا کر ملک میں اچھی روایات کو فروغ دینا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کے بارے میں انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ایسا لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے کہ عوامی لیڈروں اور عام کو احتجاج کا راستہ اختیار نہ کرنا پڑے ۔ حکومت عوام الناس کا درد محسوس نہیں کر رہی اور نہ ہی عام آدمی اور معیشت کے اہم ستونوں تاجر برادری کے مطالبات کے سلسلے میں کچھ کیا گیا ہے۔

جیسا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ ان کی دعائیں اوراخلاقی حمایت تو مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہے مگر وہ ایسی کسی غیر جمہوری روائت کا حصہ نہیں بنیں گے اس لئے مولانا فضل الرحمن کو اپنے لائحہ عمل پر غور کرنا چاہیے تاکہ ملک  کسی بھی قسم کے انتشار کا شکار نہ ہو۔

qari farooq ahmed farooqi, member, PPP, Punjab, Council

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website