counter easy hit

مملکت خداد پاکستان کے قیام ، لاکھوں قربانیوں اورتاریخ انسانی کی سب سے بڑی ہجرت کو 73 سال مکمل،جشن آزادی پر تجدید عہد اورسجدہ شکر کیساتھ کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی نے 1947 کی یادیں تازہ کردی ہیں، قاری فاروق احمد فاروقی

مملکت خداد پاکستان کے قیام ، لاکھوں قربانیوں اورتاریخ انسانی کی سب سے بڑی ہجرت کو 73 سال مکمل،جشن آزادی پر تجدید عہد اورسجدہ شکر کیساتھ کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی نے 1947 کی یادیں تازہ کردی ہیں، قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبر قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ مملکت خداداد کے قیام کو 73 سال مکمل ہوچکے ہیں اور اس موقع پر اللہ تبارک وتعالیٰ کے حضور سجدہ کر بجالاتے ہوئے دعا ہے کہ لاکھوں قربانیوں اور تاریخ انسانی کی سب سے بڑی ہجرت  کے نتیجے میں معرض وجود میں آنے والی مملکت خداداد کی طرح کشمیر ، فلسطین اور باقی مسلم دنیا بھی آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ 73ویں یوم آزادی پر یوم یکجہتی کشمیر منانے سے 1947 کی یادیں تازہ ہوگئیں جب برصغیر کے طول وعرض پر مسلم اکثریت کے علاقوں کو پاکستان میں شامل کرنے کا فیصلہ ہوا اور کشمیری اور پاکستانی بھائیوں نے ایک ہونے کا فیصلہ کیا مگر اللہ تبارک وتعالیٰ کو کچھ اور منظور تھا اور اپنے بندوں کا کچھ اور امتحان لینا باقی تھا

اللہ کریم اپنے حبیب مکرم حضرت محمد ﷺ کے صدقے میں کشمیری مسلمانوں کو اس امتحان میں سرخرو فرمائیں اور ہم بھی کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں ۔

انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ملک کی آزادی کا جشن تجدید عہد کے ساتھ سجدہ شُکر ادا کر کے منایا کرتی ہیں۔ قوم کو یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ ہمیں آزادی پلیٹ میں رکھ کر پیش نہیں کی گئی۔اِس آزادی کی راہ میں ہمارے بزرگوں نے بے مثال قربانیاں پیش کی تھیں۔ لاکھوں مردوزن آزادی حاصل کرنے کیلئے آگ و خون کے دریا میں سے گزرنا پڑا اِس آگ و خون کے دریا سے گزرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے لیکن قافلہ آزادی رواں دواں رہا اور آزادی حاصل کر کے ہی دم لیا۔

آزادی کا حصول یقیناً ایک بہت مشکل مرحلہ تھا اِس میں خداوند تعالیٰ کی رحمت و رہنمائی و مدد حاصل تھی۔ جس نے آزادی جیسی نعمیت سے نوازا اِس میں خداوند تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہو گا۔ کل حصول آزادی پاکستان کی جدوجہد تھی اور آج تعمیر و وطن کی جدوجہد کی ضرورت ہے۔ آج پھر ہمیں تحریک آزادی پاکستان جیسے جذبے کی ضرورت ہے۔ ہمیں قومیتوں سے پھر ایک قوم بننا ہو گا۔ کہ ہم نے آج تک جو دانستہ یا نادانستہ غلطیاں کوتاہیاں کی ہیں ان کا ازالہ کیسے کرتا ہے۔ حکمران یہ جان لیں اور ان کو سوچنا ہو گا۔ کہ کچھ بھی اچھا نہیں ہے۔ آزادی کے بعد آج تک کے سفر کو دیکھیں تو لگتا ہے کہ ہم آگے نہیں پیچھے کی جانب گامزن ہیں 72 سال ہم نے غفلت کی نظر کر دیئے ہیں۔ یہ پاکستان وہ پاکستان نہیں ہے جس کا خواب دیکھا گیا تھا اور جسے حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دے کر حاصل کیا تھا خداوند تعالیٰ نے پاکستان کو وسائل سے مالا مال کر رکھا ہے۔ لیکن ہم نے اِن کو بروئے کار لانے کی بجائے ملک کو قرضوں کی دلدل میں مبتلا کر رکھا ہے۔

QARI FAROOQ AHMED FAROOQI, MEMBER, PPP, PUNJAB, COUNCIL, ON, 73RD, JASHAN E AZADI

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website