counter easy hit

دشمن بھارت کشمیر کی بہنوں بیٹیوں پرخونی شکنجوں سے حملہ آور ججبکہ حکومت میٹنگز اوراپوزیشن سے انتقام میں مصروف ہے، قاری فاروق احمد فاروقی

دشمن بھارت کشمیر کی بہنوں بیٹیوں پرخونی شکنجوں سے حملہ آور ججبکہ حکومت میٹنگز اوراپوزیشن سے انتقام میں مصروف ہے، قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی پنجاب کونسل کے نومنتخب ممبر قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخون لے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کشمیری بہنوں بیٹیوں پر خونی شکنجوں کے ساتھ حملہ آور ہے۔ روزانہ کی بناید پر مظلوم کشمیریوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کردیا جاتا ہے اورعورتوں کی عصمت دری کی جاتی ہے جو کہ ہر مسلمان کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر حکومت وقت پر بہت بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ حکومت کشمیر کمیٹی کو فعال کرے اور میٹنگز اور ٹوئٹس سے باہر نکل کر عالمی سطح پر مضبوط ترین پیغام دے ۔ اپوزیشن سے انتقام کے بجائے قومی یکجہتی کی فضا پیدا کر کے دشمن کیخلاف ہر محاذ پر ڈٹ جانے کی تیاری کرے ۔ حکومت اپنے معاملات بعد میں بھی مکمل کرسکتی ہے مگر یہ وقت مقبوضہ وادی میں جاری شدید ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  جس مسئلے کیلئے اس قوم کے بہادر سپوتوں نے تین جنگیں لڑیں۔ اگر اسی مسئلے کواس طرح  کھڈے لائن لگانا تھا تو کیا اب دفاعی بجٹ امریکہ کی جنگ لڑنے پر خرچ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت امریکہ کو ڈومور کہے اور اس کے خطے میں مفادات کی نگرانی ختم کی جائے تاکہ اسے احساس ہو کہ یہ فلسطین نہیں جہاں اس کے چہیتے اپنی من مانیاں کرتے پھریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ فوج کی طرح دشمن کو سخت سے سخت جوابات دے تاکہ دشمن اپنے ناپاک عزائم سے باز رہے ۔

QARI FAROOQ AHMED FAROOQI, MEMBER, PEOPLES, PARTY, PUNJAB, COUNCIL, SAYS, INDIAN, FORCES, COMMITTING, BRUTAL, , ACTS, AGAINST, WOMEN, AND, CHILDREN, IN KASHMIR

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website