counter easy hit

اولاد کا ھونا بھی بڑی بخشش رب ھے۔ یہ سچ ھے مگر داغ بھی بیٹے کا غضب ھے

اولاد کا ھونا بھی بڑی بخشش رب ھے۔ یہ سچ ھے مگر داغ بھی بیٹے کا غضب ھے

ھم سب کے بہت قابل احترام مینجنگ ایڈیٹر یس اردو نیوز قاری فاروق احمد فاروقی کےاکلوتے بیٹے معصوم پھول ‘محمد احمد ‘کی ساتویں برسی پردعا ہے اللہ تبارک و تعالیٰ اس معصوم پھول کو جنت الفردوس کے باغوں میں سے باغات عطا کریں اور اس کی جدائی کے سبب اللہ پاک ان کو اپنی نعمت عطا کرے۔ ان کے اور ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے تمام یس اردو ٹیم ممبران اپنے قارئین اور کرم فرمائوں سے دعا کی اپیل ہے۔ اللہ تعالیٰ اس غم کو ان کے درجات کی بلندی کا باعث بنائے اور دنیا و آخرت میں انہیں کامیابیاں عطا فرمائیں۔

یہ بہت بڑاصدمہ ھے  ہماری یس اردو نیوز کے تمام قارئین اور ھر دوست سے المتاس ہے کہ اپنی شب وروز کی دعاوں میں محمد احمد مرحوم کے والدین   کو صبر کی خاص دعا میں یاد رکھیے گا۔ مرحوم محمد احمد کو اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلی وارفع مقام عطا فرماۓ لواحقین کو صبر عطا فرماۓ ۔

 اللہ پاک کسی ماں باّ پ کو ایسے سخت امتحان سے مت گذار نا، اور جن کو رب نے اس آزمائش میں ڈالا ھے وہ صبر بھی عطا کرتا ھے، ھماری تو اس وقت ایک ھی دعا ھے کہ اللہ پاک  سب کو صبر جمیل عطا فرماۓ ، اور مرحوم کے درجات بلند فرماۓ آمین ثمہ آمین

 

یاَ اٴَیَّتُھَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةّ ارْجِعِی اِٴلٰی رَبِّکِ رَاضِیَةً مَرْضِیَّةً فَادْخُلِی فِی عِبَادِی وَ ادْخُلِی جَنَّتِی
موت روزازل سے روزابد تک سب سےبڑی حقیقت