counter easy hit

بانی پاکستان کی جماعت پر قابض مافیا اسے صدارتی امیدوار لے آیا جس کے آباو اجداد نے پاکستان کا وجود کبھی تسلیم نہیں کیا، قاری فاروق احمد

ُپیرس ( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابق چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد نے مسلم لیگ کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان کی جماعت پر قابض مافیا اسے صدارتی امیدوار لے آیا جس کے آباو اجداد نے پاکستان کا وجود کبھی تسلیم نہیں کیا۔ اوربابائے قوم کو ہمیشہ گالیاں دیں ہیں۔ ہم ایسے امیدوار کے اردگرد کھڑے لوگوں کو مسلم لیگی نہیں مانتے کیونکہ کوئی سچا مسلم لیگی ایسا کر ہی نہیں سکتا، ہاں البتہ جماعت اسلامی یا دوسری پارٹیوں سے مسلم لیگ میں آنے والے ایسی باتیں کر سکتے ہیں۔

تینوں امیدواروں میں سے چوہدری اعتزاز احسن سب سے بہتر امیدوار ہیں، سب سے زیادہ پڑھے لکھے ہیں، دانشور ہیں، شاعر ہیں، ان کی پارلیمانی خدمات بہت زیادہ ہیں، ان کی جدوجہد پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بہت زیادہ ہے، وہ نامور قانون دان ہی نہیں بڑے پائے کے مقرر ہیں، خدا نے انہیں خطابت کا جوہر دے رکھا ہے، ان کی کئی طولانی تقریریں قومی اسمبلی کا حسن ہیں۔ اعتزاز احسن خود بھی خوبصورت آدمی ہیں، تینوں امیدواروں میں سے سب سے زیادہ خوبصورت ہیں، کئی زبانوں کے ماہر ہیں، کئی کتابوں کے خالق ہیں، تحریر اور تقریر دونوں پر عبور رکھتے ہیں۔ راوین ہیں،   تینوں صدارتی امیدواروں میں سے سب سے بہتر چوہدری اعتزاز احسن ہی ہیں مگر یہ جمہوریت ہے، جمہوریت میں بہتر کو کون دیکھتا ہے، جمہوریت میں تو عددی اکثریت کی بات چلتی ہے، عددی اکثریت کے اعتبار سے ڈاکٹر عارف علوی جیت جائیں گے، مغربی طرز جمہوریت بھی کیا غلامی کی نشانی ہے جو بہتر کو پیچھے کر دیتی ہے۔

QARI FAROOQ AHMED, FAROOQI, EX-CHIEF , ORGANIZER, PPP, FRANCE