counter easy hit

چیف ایڈیٹر یس اردو نیوز وسابق چیف آرگنائزر پیپلز پارٹی فرانس دورہ پاکستان کے بعد پیرس روانہ، دوست احباب ، عزیزواقارب نے ائرپورٹ پر الوداع کیا

چیف ایڈیٹر یس اردو نیوز وسابق چیف آرگنائزر پیپلز پارٹی فرانس دورہ پاکستان کے بعد پیرس روانہ، دوست احباب ، عزیزواقارب نے ائرپورٹ پر الوداع کیا

پیرس؍اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابق چیف آرگنائزر اور چیف ایڈیٹر یس اردو نیوز قاری فاروق احمد فاروقی پاکستان وزٹ کے دوران جشن عید میلاد النبی ﷺ اور دوستوں اور عزیزواقارب سے ملاقات کے بعد آج پیرس  روانہ ہوگئے۔ قاری فاروق احمد نے اپنے دوست احباب اور سیاسی وسماجی شخصیات کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں پر خلوص جذبات اور محبتیں پیش کیں۔  دورہ کے دوران قاری فاروق احمد فاروقی سے مختلف سیاسی وسماجی شخصیات نے ملاقاتیں کیں جن میں سابق صدر مسلم لیگ ن فرانس  جاوید بٹ اور ان کے دوست، مرزا عتیق سینئر راہنما پاکستان پیپلز پارٹی فرانس ، اصغر برہان جنرل سیکرٹری تحریک انصاف فرانس اور دیگر شامل ہیں۔ قاری فاروق احمد فاروقی نے سب کی محبتوں اور پرخلوص دعوتوں کا شکریہ ادا کیا  اور ان کے جذبہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

قاری فاروق احمد فاروقی نے 12 ربیع الاول کو لالہ موسیٰ ، چیچیاں میں مرکزی جلوس کی قیادت کی اور اپنے شاگردوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے چیچیاں اپنے آبائی وطن میں حضرت نبی کریم ﷺ کی آمد کے جشن کو بہترین لمحات قرار دیتے ہوئے بار بار اس جلوس میں آنے کی دعا کی ۔

قاری فاروق احمد فاروقی نے وطن عزیز کی ترقی اورخوشحالی کے جذبات کو سراہا اور دعا کی کہ پاکستان اور عوام پاکستان کو حق پرست حکمران حاصل ہوں اور ان کی مشکلات اور مصائب و آلام کم ہوجائیں ۔

QARI FAROOQ AHMED, FAROOQI, EX-CHIEF ORGANIZER, PPP, FRANCE, DEPARTED, FOR, EUROPE