counter easy hit

ہندوستان شقی دشمن ہمیشہ رات کی تاریکی میں وار کیا اور بھاگا، پاکستانی قوم پاک آرمی کے شانہ بشانہ دشمن پر قہر بن کر ٹوٹے گی، قاری فاروق احمد فاروقی

ہندوستان شقی دشمن ہمیشہ رات کی تاریکی میں وار کیا اور بھاگا، پاکستانی قوم پاک آرمی کے شانہ بشانہ دشمن پر قہر بن کر ٹوٹے گی، قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس ( نمائندہ خصوصی) سینئر راہنما پیپلز پارٹی فرانس قاری فاروق احمد فاروقی نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی  حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایک شقی دشمن ہے جو ہمیشہ رات کی تاریکی میں وار کرتا ہے اور دم دبا کر بھاگتا ہے۔

یہ دنیا کی واحد جمہوریت ہے جس میں سیاستدانوں کو ہمسایوں کو تنگ کر کے اور ان پر رات کی تاریکی میں شب خون مار کر اپنی انتخابی مہم میں لوگوں کو بیوقوف بنانے کیلئے چورن بیچنا پڑتا ہے۔نریندر مودی اور اس کی بی جے پی کو ایسی انتخابی مہم سے شرم سے ڈوب مرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ رات کے پچھلے پہر جب نہتے عوام رات کی تاریکی میں محو آرا م ہوتے ہیں اس وقت شقی دشمن نے حملہ کر کے اپنی اوقات ثابت کردی ہے  اور پاک فضائیہ کے بھر پور جواب پر دم دبا کر بھاگنے سے اسی وقت پتا چل گیا تھا کہ یہ انڈین آرمی کی ناپاک حرکت ہی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حملے نے پاکستانی قوم کو جگا کر اپنی انتخابی مہم کو اپنی آخری انتخابی مہم بنا دیا ہے۔ ظالم انڈین حکومت کو کشمیریوں کے مظالم کا حساب دینا پڑیگا اورانشااللہ پاک آرمی اور پاکستانی قوم وہ حساب ضرور لے گی۔

وہ دن دور نہیں جب ہندوستان کی ناگ رگڑی جائیگی اور اقوام عالم میں کہا جائیگا کوئی ملک بھارت بھی تھا۔ انشااللہ

Qari Farooq Ahmed Farooqi, ex-chief, organizer, PPP, France