counter easy hit

خواص پور کے ڈٰیرہ پر بڑی گیارہوں شریف اور محفل میلاد کا شاندار انعقاد

Pur Sharif, Dera large eleven

Pur Sharif, Dera large eleven

لالہ موسیٰ (اعجاز گوندل )سابق چیئر مین چوہدری اشرف اور نو منتخب چیئر مین چوہدری اشرف یوسی خواص پور کے ڈٰیرہ پر بڑی گیارہوں شریف اور محفل میلاد کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر سے علماء کرام اور سیاسی سماجی شخصیات کی بھر پور شرکت مہمانوں کا استقبال سابق چیئر مین چوہدری اشرف اور نو منتخب چیئر مین چوہدری تنویر اشرف ، چوہدری ارشد ، چوہدری اکرام ، چوہدری مجاہد اشرف ودیگر نے کیا میلاد کی اس شاندار محفل میں علماء نے نعت خوانی اور حضور ﷺکی زندگی کے بارے میں روشنی ڈالی بعد ازاں ملکی سلامتی اور امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی اس پر وقار محفل میں چوہدری ا شرف خواص پور نے اپنے والد محترم مرحوم چوہدری محمد اسلم کے ایصال ثواب کیلئے اس سال دو افراد کو حج پر بھیجنے اور دس افراد کو عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیا اس موقع پر حاضریں نے چوہدری اشرف کی اس کاوش کو سراپا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا محفل کے اختتام پر لنگر کا وسیع انتظام تھا