counter easy hit

” پنجاب کے وزیر اطلاعات نے کپتان سے ایسا بڑا عہدہ مانگ لیا کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک ) پنجاب میں بھی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل مسائل کا شکار ہو گئی۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے قائمہ کمیٹی کا ممبر بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق پنجاب میں بھی قائمہ کمیٹیوں کے معاملات مسائل کا شکار ہونے لگے۔وفاق میں شیخ رشید کے بعد پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان بھی پنجاب کی قائمہ کمیٹی کے ممبر بننے کو بے تاب ہیں اور انہوں نے اپنی اس خواہش کا بر ملا اظہار بھی کیا ہے۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے میں پی اے سی کی سربراہی حمزہ شہباز شریف کے حوالے کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے دو روز قبل پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ کی سعودی عرب واپسی پر اہم اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں چئیرمین پی اے سی سمیت قائمہ کمیٹیوں کے سربراہوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔پی اے سی کے چیئر مین کا چناؤ الیکشن کے ذریعے ہوگا۔ پنجاب حکومت طے شدہ فارمولے پر عملدرآمد کرے گی اور معاہدے کے تحت حمزہ شہباز کی مخالفت نہیں کرے گی۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کو چئیرمین پی اے سی نہ بنانے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔واضح ہو کہ وفاق میں شیخ رشید بھی پی اے سی کے ممبر بننے کے خواہاں ہیں تاہم کسی بھی ممبر نے شیخ رشید کے کیے قائمہ کمیٹی کی نشست چھوڑنے کی حامی نہیں بھری جبکہ تحریک انصاف کے رہنماریاض فتیانہ اور راجا ریاض نے شیخ رشید کے پی اے سی کا ممبر بننے کی مخالفت کی ہے۔