counter easy hit

پنجابی زبان کے مشہور گلوکار ظہیر لوہار کا نیا والیم منڈا لوہار دا ریلیز ہو گیا ہے.

Zaheer Lohar

Zaheer Lohar

جدہ سعودی عرب (نوید فاروقی) پنجابی زبان کے مشہور گلوکار ظہیر لوہار نے اپنے نئے البم کے ریلیز کے موقع پر صحافیوںسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا آڈیو اور ویڈیو البم منڈا لوہار دا مارکیٹ میں دستیاب ہے جس طرح کے حالات ہے آج کے زمانے میں کوئی بھی گلوکار اپنی کیسٹ ریلیز نہیں کر رہا اپنے چاہنے والوں کی پر زور فرمائش پر ہی میں نے یہ کیسٹ ریلیز کیا ہے

اس کیسٹ میں 10 گانے ہے اور منڈا لوہار دا اور دھی رانی میرے خصوصی گانوں میں شامل ہے امید ہے آپ سب کو پسند آئینگے جس طرح آپ سب نے مجھے پہلے سب البم پر پیار دیا ہے اس نئے کیسٹ پر بھی آپ سب کا پیار ملے گا میں امید کرتا ہوں کہ میرا نیا کیسٹ آپ سب کو ضرور پسند آئے گا میں دل کی گہرائیوں سے خبروں کی دنیا کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس طرح ہر نئے پرانے گلوکاروں اور اداکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہے اسی طرح انہوں نے میری حوصلہ افزائی کی ہے یہ قابل تعریف ہے