counter easy hit

پنجاب حکومت کی رکشا چھوڑ، ٹیکسی پکڑ اسکیم

Punjab government

Punjab government

لاہور………لاہور میں حکومت نے رکشہ چھوڑ ٹیکسی پکڑ اسکیم متعارف کرادی،نئی نئی ٹیکسیاں شہر کی سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی، آپ جب چاہیں ایک فون کال پر ٹیکسی منگوا سکتے ہیں۔
ان ٹیکسیوں کا ابتدائی کرایہ تین کلومیٹر تک 120روپے ہو گا،اضافی سفر پر 35روپے فی کلو میٹر ادا کرنا ہونگے،پہلے مرحلے میں 100 ٹیکسیاں ،تاہم آہستہ آہستہ تعداد بڑھے گی، ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کیا چیئر مین لاہورٹرانسپورٹ کمپنی مہر اشتیاق نے۔لاہور میں شروع کی جانے والی یہ ٹیکسی سروس شہریوں کی سفری مشکلات کو دور کرنے کی حکومتی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔